ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندو جاگرن ویدیکے کے ممبران نے خود اپنے رکن کا کیا قتل۔۔6ملزمین گرفتار

ہندو جاگرن ویدیکے کے ممبران نے خود اپنے رکن کا کیا قتل۔۔6ملزمین گرفتار

Mon, 20 Feb 2017 01:25:49    S.O. News Service

منگلورو 19؍فروری ( ایس او نیوز)یہاں سے قریب نیدّیل مارولی نامی مقام پر ہندوجاگرن ویدیکے کے کارکنان نے اپنے ہی ایک رکن کو قتل کرڈالا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق تلواروں سے لیس ایچ جے وی کے دس اراکین نے صبح ایک بجے کے قریب اپنے دو ساتھی پرتاپ(۲۵سال) اور منی کنٹاکاپیچھا کیا اور ایک مکان کے احاطے میں گھیر کران پر قاتلانہ حملہ کیا۔ جس کے نیتجے میں پرتاپ موقع پرہی ہلاک ہوگیا اور منی کنٹا زخمی ہوکر بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ جو اب اسپتال میں زیرعلاج بتایا جارہا ہے۔

کہاجاتا ہے کہ حملہ آور وں کے نشانے پر اصل میں منی کنٹا ہی تھا، مگر پرتاپ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔اس حملے کے پیچھے دو اسباب بتائے جاتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ تین سال قبل کٹیل مندر میں یکشا گان کرنے والے فنکار کی رقم ایچ جے وی کے کارکنان نے چرالی تھی۔ اور منی کنٹا نے اس کی تفصیل پولیس کو بتائی تھی۔ جس کی وجہ سے منی کنٹا سے بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ کچھ لوگوں کے خیال میں اس کا دوسرا سبب چند دن پہلے پمپ ویل کے مقام پر بینرس لگانے کے مسئلے سے ہے جہاں ہندتووادی دوگروپوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔
اس قتل کے الزام میں پولیس نے ۶ چھ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔جن میں سے چار کی شناخت وشنو، متھن، نیشو اور کوشی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے ان میں سے ایک ملزم کے گھر سے حملہ میں استعمال کی گئی تلواریں ضبط کی گئی ہیں۔کنکن ناڈی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: